اس کلیہ کے تحت درس نظامی کے متعلقہ مضامین کی نگرانی کے علاوہ چار سال پر مبنی کو رس پروفیشنلز اور طلبہ کے لئے کروایا جاتا ہے ۔ان چار سالوں میں اولی ،ثانیہ،ثالثہ اور رابعہ تک رابطہ المدارس کے نصاب کے مطابق تعلیم ہو تی ہے ۔نصاب میں رابطہ المدارس کے نصاب کے مطابق اربعین،زاد الطالبین اور ریاض الصالحین( منتخب ابواب) کے علاوہ ادعیہ ماثورہ اور حفظ کے لیئے مختصر احادیث کا انتحاب کیا گیا ہے ، مزید یہ کہ فتنہ انکار حدیث اور حجیت حدیث سے متعلق معاصر کتب کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔
۔ قرآن حکیم کا فہم عام کرنا
۔ معاشرے کے مختلف عمر اور علمی سطح کے حضرات و خواتین میں دینی تعلیمات کے فہم کو فروغ دینا
جامعہ تفہیم القرآن پروفیسر محمد ابراہیم (سابق سینیٹر۔سینٹ آف پاکستان) کی سربراہی میں ایک علمی اور تحقیقی ادارہ ہے جو جدید طرزِتعلیم کو اسلامی اسلوب میں ڈھالتے ہوئے نسلِ نو کو اسلام سے ہم اہنگ کر رہا ہے
جامعہ تفہیم القرآن جملہ حقوق محفوظ ۔ ©