جامعہ تفہیم القرآن

ہمارے بارے میں

جامعہ تفہیم القرآن

جامعہ تفہیم القرآن پروفیسر محمد ابراہیم (سابق سینیٹر۔سینٹ آف پاکستان) کی سربراہی میں ایک علمی اور تحقیقی ادارہ ہے جو جدید طرزِتعلیم کو اسلامی اسلوب میں ڈھالتے ہوئے نسلِ نو کو اسلام سے ہم اہنگ کر رہا ہے ۔2001 سے خواتین کی تعلیم کا ادارہ کام کر رہا تھا جسے ضروری تبدیلیوں کے بعد جنوری 2021 سے جامعہ تفہیم القرآن کے نام سے از سر نو شروع کیا گیا۔  اس ادارے میں حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ  مختلف شعبہ جات سے متعلق طلباء و طالبات شارٹ کورسز ،ڈگری پروگرام اور تحقیقی پروگرام کے ذریعے استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔اسلام آبادکے دامن میں واقع اس خوبصورت ادارے سے ابتک ہزاروں افراد فیض حاصل کر چکے ہیں ۔

 

ہمارا نصب العین

اسلامی معاشرے کی تشکیل اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں مؤثر اور قائدانہ کردار ادا کرنے والے افراد کی تیاری

اغراض و مقاصد

معاشرے کے مختلف عمر اور علمی سطح کے حضرات و خواتین میں دینی تعلیمات کے فہم کو فروغ دینا

قرآن حکیم کا فہم عام کرنا

معاشرے کے مختلف عمر اور علمی سطح کے حضرات و خواتین میں دینی تعلیمات کے فہم کو فروغ دینا

عربی ز بان سکھانے اور اسے رواج دینے کا اہتمام کرنا

مسلمانوں میں تفرقہ بندی کے خاتمہ اور اعتدال ،رواداری اور باہمی اتفاق و اتحاد کے لئے جدوجہد کرنا۔

دینی تعلیمات پر عمل کے شوق کو ابھارنےکے لئے مجالس مذاکرہ تربیت گاہوں ،خصوصی لیکچرز اور تحقیقی پروگرام کا اہتمام کرنا ۔