اس کلیہ کے تحت درس نظامی کے متعلقہ مضامین کی نگرانی کے علاوہ 4 سالہ کورس برائے پروفیشنل و طلبہ و طالبات میں رابطۃ المدارس کے نصا ب کے مطابق مجوزہ کتب کی تدریس کی جاتی ہے تاہم اصول فقہ کی نئے اسلوب پر لکھی جانے والی بعض کتب مثلاً الوجیز (عبدالکریم زیدان)، تسہیل الوصول، المدخل فی اصول الفقہ۔ شامل نصاب ہیں۔ اصول فقہ کی قدیم و جدید کتب کا تعارف، معاصرین کی اصول فقہ کا تعارف ، جدیدفقہی رجحانات ، مقاصدشریعہ اور اجتہاد وتقلید کی معاصر مباحث نصاب میں شامل ہیں ۔
۔ قرآن حکیم کا فہم عام کرنا
۔ معاشرے کے مختلف عمر اور علمی سطح کے حضرات و خواتین میں دینی تعلیمات کے فہم کو فروغ دینا
جامعہ تفہیم القرآن پروفیسر محمد ابراہیم (سابق سینیٹر۔سینٹ آف پاکستان) کی سربراہی میں ایک علمی اور تحقیقی ادارہ ہے جو جدید طرزِتعلیم کو اسلامی اسلوب میں ڈھالتے ہوئے نسلِ نو کو اسلام سے ہم اہنگ کر رہا ہے
جامعہ تفہیم القرآن جملہ حقوق محفوظ ۔ ©