2006 سے 2012 تک سینیٹ آف پاکستان کے ممبر رہے ہیں۔ آپ نے صحافت اور سیاسی امور میں ماسٹرز کی ڈگری کے ساتھ ایل ایل بی اور درس نظامی کی ڈگری حاصل کی ہیں۔ آپ کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقہ بنوں سے ہے۔ آپ نے اپنے پروفیشنل کرئیر کا آغاز گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے پڑھانے سے کیا۔ جلد ہی آپ کا شمار قومی اور بین الاقوامی سطح کے ماہر تعلیم کے طور پر ہونے لگا۔ اپنی تعلیمی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ آپ نے عملی سیاست میں بھی حصہ لیا اور سینٹ کے ممبر منتخب ہونے کے بعد سینیٹ تعلیمی کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔آپ 2016 سے جامعہ تفہیم القرآن سوسائٹی کے سربراہ اور جنوری 2021 میں جامعہ تفہیم القرآن کے صدر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
۔ قرآن حکیم کا فہم عام کرنا
۔ معاشرے کے مختلف عمر اور علمی سطح کے حضرات و خواتین میں دینی تعلیمات کے فہم کو فروغ دینا
جامعہ تفہیم القرآن پروفیسر محمد ابراہیم (سابق سینیٹر۔سینٹ آف پاکستان) کی سربراہی میں ایک علمی اور تحقیقی ادارہ ہے جو جدید طرزِتعلیم کو اسلامی اسلوب میں ڈھالتے ہوئے نسلِ نو کو اسلام سے ہم اہنگ کر رہا ہے
جامعہ تفہیم القرآن جملہ حقوق محفوظ ۔ ©