اس کلیہ کے تحت درس نظامی کے متعلقہ مضامین کی نگرانی کے علاوہ چار سال پر مبنی کو رس پروفیشنلز اور طلبہ کے لئے کروایا جاتا ہے ۔ان چار سالوں میں قرآن حکیم رابطہ المدارس کے نصاب کے مطابق شروع سے آخر تک مکمل ترجمہ وتفسیر کے ساتھ ختم کروایا جاتا ہے لیکن پہلے تین سالوں میں آخری تین پارے تجوید کے ساتھ حفظ کرائے جاتے ہیں اور چوتھے سال منتخب سورتوں کی تجوید کے ساتھ مشق کرانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ علوم القرآن اور مستشرقین کے کام کا تعارف،اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا ۔
4 سالہ برائے ایف اے ایف ایس سی پاس طلبہ و طالبات
دو ما ہ برائے کسی بھی عمر کے مرد و خواتین
دو سالہ برائے 7 تا 11 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات
۔ قرآن حکیم کا فہم عام کرنا
۔ معاشرے کے مختلف عمر اور علمی سطح کے حضرات و خواتین میں دینی تعلیمات کے فہم کو فروغ دینا
جامعہ تفہیم القرآن پروفیسر محمد ابراہیم (سابق سینیٹر۔سینٹ آف پاکستان) کی سربراہی میں ایک علمی اور تحقیقی ادارہ ہے جو جدید طرزِتعلیم کو اسلامی اسلوب میں ڈھالتے ہوئے نسلِ نو کو اسلام سے ہم اہنگ کر رہا ہے
جامعہ تفہیم القرآن جملہ حقوق محفوظ ۔ ©