جامعہ تفہیم القرآن میں درس نظامی کا نصاب آٹھ سال کے دورانیہ پر مشتمل ہے۔درس نظامی کا الحاق رابطہ المدارس الاسلامیہ سے ہے اور رابطہ کے نصاب اور جامعہ کی نصاب کمیٹی کے تشکیل کردہ نصاب کو پڑھایا جاتا ہے۔ نویں تا بارہویں کلاس کی عصری مضا مین کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔جس کے لئے فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ سکول و کالج کا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔