اس وقت ملک بھر کی جامعات میں روایتاً مغربی فکر کا حامل تعلیمی نصاب پڑھایا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں مغربی فکر نے نسل نو کے اذہان کو محسوس یا غیر محسوس انداز میں متاثر کیا ہے۔ ہمارے اسلاف نے معاشرتی، سائنسی اور دیگر علوم پہ بہترین کام کیا ہے تاہم اب یہ عمل تقریباً ناپید ہے۔ جامعہ تفہیم القرآن میں سوشل سائنسز کی اعلیٰ تعلیم کے مضامین کی اسلامی نہج پہ نصاب سازی کے ایک جامع تحقیقی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس سے جامعات کے اساتذہ اور طلباء براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔
اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے جو ہمیں ہر شعبہ زندگی کے حوالے سے ہدایات فراہم کرتا ہے۔ دین کے مکمل نظامِ حیات ہونے کا تقاضہ بھی یہی ہےاور دین کی تعلیمات بھی، کہ علوم دینی اور غیر دینی نہیں بلکہ نافع اور غیر نافع ہوتے ہیں۔ بد قسمتی سے دورِ انحطاط اور طویل غلامی نے امت کی اکثریت کو ان تصورات کی عملی تفہیم سے نا آشنا کر دیا ہے۔ فكرِ اسلامی كے حامل ان تصورات کی رہنمائی میں ایسے افراد کی تیاری جامعہ تفہیم القرآن اسلام آباد کے پیشِ نظر ہے جو امت مسلمہ کی نشاۃِ ثانیہ میں قائدانہ کردار اد ا کر سکیں۔
جامعہ میں فوری طور پر 10,000 کتب کی حامل لائبریری قائم کی جا رہی ہے۔ جس میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ یہ لائبریری جامعہ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ و محققین کی علمی پیاس بجھانے اور ان کی تحقیقی کاوشوں، خاص طور پر، اوپر ’’تحقیقی منصوبے‘‘ کے ضمن میں بیان کردہ موضوعات پر کام میں معاونت فراہم کرے گی تاکہ معاشرہ کو ان علمی و علمی کاموں سے مستفید کیا جا سکے۔ لائبریری کے ساتھ ایک کتب خانہ (Book Store) کا قیام بھی منصوبہ کا حصہ ہے جہاں سے ہر فرد دینی و علمی کتب حاصل کر سکے گا ۔
۔ قرآن حکیم کا فہم عام کرنا
۔ معاشرے کے مختلف عمر اور علمی سطح کے حضرات و خواتین میں دینی تعلیمات کے فہم کو فروغ دینا
جامعہ تفہیم القرآن پروفیسر محمد ابراہیم (سابق سینیٹر۔سینٹ آف پاکستان) کی سربراہی میں ایک علمی اور تحقیقی ادارہ ہے جو جدید طرزِتعلیم کو اسلامی اسلوب میں ڈھالتے ہوئے نسلِ نو کو اسلام سے ہم اہنگ کر رہا ہے
جامعہ تفہیم القرآن جملہ حقوق محفوظ ۔ ©