جامعہ تفہیم القرآن کا الحاق رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان کے ساتھ ہے۔ جامعہ میں رابطہ المدارس پاکستان کا منظور شدہ نصاب اور ادارہ کی نصاب کمیٹی کا تجویز کردو نصاب پڑھایا جاتا ہے
جامعہ 5 منزلہ عمارت پر مشتمل ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے؛
500 نمازیوں پر مشتمل مسجد بیسمنٹ میں واقع ہے
8000 کتب پر مشتمل ایک لائبریری جس میں بیک وقت 100 سے زائد افراد مطالعہ کر سکتے ہیں
صدر جامعہ، مدیران جامعہ، کانفرنس روم و دیگر انتظامی دفاتر گرائنڈ فلور پر واقع ہیں
پروفیشنل کورسسز کے لئے لیکچر ہال گرائنڈ فلور پر واقع ہے
شعبہ حفظ کے لئے 100 طلبہ کی گنجائش کی کلا س گرائنڈ فلور پر واقع ہے جس کے کونے میں واش روم کی سہولیات بھی موجود ہیں
شعبہ حفظ کے طلبہ کے لئے گرائنڈ فلور پر آڈیوویڈیو لائبریری برائے تجوید و قرات قائم کی گئی ہے
کلیات و شعبہ جات کے لئے پہلی اور دوسری منزل پر24 کلاس روم،24 واش روم ، 2کشادہ کاریڈور اور2 لابیز موجود ہیں
درس نظامی کے طلبہ اور پروفشنل کورسز کے لئے تیسری منزل پر میس کی سہولت کے ساتھ ہاسٹل موجود ہے
بیسمنٹ میں مسجد کے ساتھ کیفے ٹیریا کی سہولت دستیاب ہے
10 کنال سے زائد جگہ پر خوبصورت لان موجود ہے
۔ قرآن حکیم کا فہم عام کرنا
۔ معاشرے کے مختلف عمر اور علمی سطح کے حضرات و خواتین میں دینی تعلیمات کے فہم کو فروغ دینا
جامعہ تفہیم القرآن پروفیسر محمد ابراہیم (سابق سینیٹر۔سینٹ آف پاکستان) کی سربراہی میں ایک علمی اور تحقیقی ادارہ ہے جو جدید طرزِتعلیم کو اسلامی اسلوب میں ڈھالتے ہوئے نسلِ نو کو اسلام سے ہم اہنگ کر رہا ہے
جامعہ تفہیم القرآن جملہ حقوق محفوظ ۔ ©